Sunday, 13 September 2026 بانی و مدیر: Press Media UK
پاکستان

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں

تحریر: Admin | 12 Sep 2026 11:13 PM

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو 7 شرائط پیش کی ہیں تاہم ان شرائط کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔ اتنا کہا گیا ہےکہ ایران نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران پیر کو مسقط میں اجلاس کی میزبانی کرےگا جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے مندوبین بھی شرکت کریں گے، ان ممالک کو دعوت کا مقصد انہیں نئے رستہ کی تفصیل اور ٹرانزٹ کے انتظامات سے آگاہی دینا بتایا گیا ہے۔ ایران اور عمان کے درمیان طے معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلہ رستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا اور خلیج فارس سے خارجی رستہ جزوی طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا، یہ ٹرانزٹ ایرانی پروٹوکول کے تحت ہوگا۔جنوبی رستہ جسے کھولنے پر امریکا اصرار کر رہا ہے وہ بند کردیا جائے گا۔

URL Slug: rterere